۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شهید دکتر محسن فخری زاده

حوزہ/ عراق کردستان کی صوبائی حکومت نے جمعہ کے روز شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کردستان کی صوبائی حکومت نے جمعہ کے روز شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، کردستان ریجن نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مسلح حملے میں قتل ہونے والے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور عوام اور شہداء کے  لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .